2018 کے عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے بھی کمر کس لی

2018 کے عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے بھی کمر کس لی

اسلام آباد: انتخابی بل 2017 کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے نئے قانون کے مطابق تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اگلے ماہ سے نئے قانون کے تحت پولنگ اسٹاف کی ٹریننگ کرے گا۔ ٹریننگ کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 100 لیڈ ٹرینرز کو ٹریننگ دی جائے گی جس کے بعد بعد ماسٹر ٹرینرز کی باری آئے گی۔ ماسٹرز ٹرینرز کی تعداد 2800 ہو گی اور انہیں ڈویژن کی سطح پر ٹریننگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ماسٹر ٹرینرز کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہو گا۔ وہ اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد انتخابی عملے کو ٹریننگ دیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے اگلے عام انتخابات میں پولنگ عملے کی  تعداد 6 لاکھ باسٹھ ہزار ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں