پی ایس ایل سیزن تھری کے چار میچز کراچی میں کرانے کافیصلہ

 پی ایس ایل سیزن تھری کے چار میچز کراچی میں کرانے کافیصلہ

کراچی: کراچی کے شائقین کرکٹ کیلیے خوشی کی خبر سامنے آ گئی شہرقائدمیں کرکٹ کی بحالی پرکام شروع ہو گیاہے ۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی میں اہم ملاقات کے دوران پی ایس ایل سیزن تھری کے چارمیچزکراچی میں کرانے کافیصلہ کرلیاگیا.وزیراعلیٰ سندھ نے فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی۔


وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی اہم ملاقات  ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل سیزن تھری کے 4میچزکراچی میں کرائے جائیں گے ۔مرادعلی شاہ نے فول پروف سکیورٹی کی حامی بھرلی۔نجم سیٹھی نے بھی ہاں میں ہاں ملادی ۔وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ ایئرپورٹ سے اسٹیڈیم تک ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہااسٹیڈیم بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔پی سی بی کے چیف سکیورٹی آفیسرکرنل ریٹائرڈاعظم خان کی آئی جی سندھ پولیس سے بھی ملاقات ہوئی ۔جس میں سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کی کراوئی گئی ۔