بھارت کی معروف فوک گلوکارہ کو قتل کر دیا گیا

بھارت کی معروف فوک گلوکارہ کو قتل کر دیا گیا

نئی دہلی: ہریانہ کی معروف فوک گیتوں کی ملکہ ہرشیتا کو قتل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق 22سالہ ہرشیتا ہریانہ میں پرفارم کر کہ اپنے گھر واپس آرہی تھیں جب ان کو گولی مار کے قتل کر دیا گیا۔ گلوکارہ کی گردن میں 6گولیاں مار کر ان کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔
ہرشستہ نے چند روز قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ لیکن انتطامیہ کی لا پرواہی کے باعث گلوکارہ موت کے منہ اتر گئیں ۔


ابتدائی تفصیلات کے مطابق دو لوگ کالی گاڑی میں آئے اور انہوں نے گلوکارہ کی گاڑی کا محاصرہ کر کے ان کے گردن میں ایک ساتھ 6 گولیاں مار دیں جس کے باعث گلوکارہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔
تاہم پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔