عمران خان نے الیکشن کمیشن کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ چیلنج کر دیا

عمران خان نے الیکشن کمیشن کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن توہین عدالت کیس میں عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار کیے ہیں اور انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔نجی نیوز چینل کےمطابق عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے ہیں اور درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر پی ٹی آئی کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔