آج سری لنکا کے خلاف احمد شہزاد کی جگہ امام الحق کو شامل کیئے جانے کا امکان 

 آج سری لنکا کے خلاف احمد شہزاد کی جگہ امام الحق کو شامل کیئے جانے کا امکان 

ابو ظہبی: پاکستان سری لنکا کے خلاف آج اپنا انتہائی اہم میچ کھیلنے جا رہاہے جس میں سیریز کا فیصلہ بھی ہو جائے گا۔تاہم سری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز کے پہلے دو میچز میں اپنی مایوس کن پرفارمنس سے پاکستانیوں کو غصہ دلانے والے کھلاڑی احمد شہزاد کو آج تیسرے میچ میں موقع نہ دینے کا امکان ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز کے تیسرے میچ میں سرفراز الیون میں دو اہم تبدیلیوں کا امکان ہے ۔اوپنر احمد شہزاد کی پہلے دو میچز میں مایوس کن پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ان کی جگہ آج امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔ احمد شہزاد پہلے میچ میں صفر اور دوسرے میں 8 رنز بناسکے تھے۔ادھر قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کو جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے تاکہ ینگ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے اورانہیں بھی اپنے ہنر دکھانے کا موقع مل سکے ۔

آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی، قومی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے تاہم سیریز بچانے کے لئے مہمان ٹیم کو کامیابی درکار ہے۔