عمران-جہانگیر نااہلی کیس کا فیصلہ ایک ساتھ ہو گا، چیف جسٹس پاکستان

عمران-جہانگیر نااہلی کیس کا فیصلہ ایک ساتھ ہو گا، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت جاری ہے جس میں جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر دلائل دے رہے ہیں۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ 26 اکتوبر سے سارک کانفرنس کے لیے سری لنکا جانا ہے اس لیے عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے جہانگیر ترین کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں شیئرز کے لیے کتنی رقم لگائی گئی اور اللہ یار نے کتنی رقم کے شیئر خریدے جس پر وکیل سکندر بشیر نے بتایا کہ اللہ یار نے 13ملین کے شیئر خرید کر 46 ملین میں فروخت کیے۔عدالت نے مزید سماعت کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں