ن لیگ والے جھگڑے میں جائیں گے تو جمہوریت کا جہاز پاش پاش ہوجائے گا، رحمان ملک

ن لیگ والے جھگڑے میں جائیں گے تو جمہوریت کا جہاز پاش پاش ہوجائے گا، رحمان ملک

کراچی: سابق وزیرداخلہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمار عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ تین چارہفتے انتہائی اہم ہیں،ن لیگ والے جھگڑے میں جائیں گے توجمہوریت کا جہاز پاش پاش ہوجائے گا۔انھوں نے دعویٰ کیاکہ ایم کیو ایم کو ایک پائی نہیں دی،ایم کیوایم والوں سے ذاتی طور پر نہیں،قیادت کی ہدایت پر ملتا تھا۔

ایک انٹرویو میں رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کوعرض کرتا ہوں کہ اداروں سے لڑائی نہ کریں۔لڑائی سے جمہوریت کا جہاز پاش پاش ہوجائے گا۔انھوں نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم کو بھی ہٹایا گیا،ہم نے خاموشی اختیارکی۔رحمان ملک کاکہناتھاکہ بے نظیرکی وصیت کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کرنے والے خدا کے خوف سے ڈریں۔انھوں نے دعوی کیاکہ ایم کیو ایم کو ایک پائی نہیں دی۔ایم کیوایم والوں سے ذاتی طور پر نہیں،قیادت کی ہدایت پر ملتا تھا۔انھوں نے تنقید کی کہ ایم کیوایم والوں کو ڈاکواورقاتل کہنے والے کیسے گلے لگانے لگے۔رحمان ملک نے مزید کہاکہ سندھ میں سب سے زیادہ تفتیش پی پی پی کے خلاف ہوئی۔کسی کوسندھ کے وزرا کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو ہمیں پیش کریں۔