بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کو شدید چیلنجز درپیش ہیں لیکن مستقبل روشن ہے،کرپشن کے خلاف ہماری مہم زور پکڑ چکی ہے، ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جس سے قیادت مجروح ہو یا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔
بیجنگ کے گریٹ ہال میں چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کا19واں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ چین دہشت گردی، علیحدگی پسندی، مذہبی انتہاپسندی سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھے گا. تمام لوگوں کے مفادات کے لیے قومی سلامتی برقراررکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کے مفادات کے لیے قومی سلامتی برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں.اعتدال پسند معاشرے کے لئے فیصلہ کن فتح مقدربنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اسموگ سینمٹنے کی کوشش جاری رکھے گا. غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حقوق اور مفادات کی حفاظت کریں گے۔ اجلاس میں 2ہزارمندوبین شریک تھے ۔ایک ہفتہ جاری رہنے والی کانگریس میں فیصلہ ساز کمیٹی کے سرکردہ افرادکاانتخاب اور اگلے پانچ برس کے لیے چین کی پالیسی طے کی جائیگی۔