امریکا نے حملہ کیا تو وہ شمالی کوریا کے غیض و غضب سے بچ نہیں پائے گا، کم اِن ینگ

امریکا نے حملہ کیا تو وہ شمالی کوریا کے غیض و غضب سے بچ نہیں پائے گا، کم اِن ینگ

نیویارک : اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نائب سفیر کم اِن ینگ نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کی صورتِ حال کسی بھی وقت عالمی جنگ کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 1970 سے اب تک متحدہ امریکا نے پہلی بار شمالی کوریا کو برا راست ایٹمی جنگ تھوپنے کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے اور پوری دنیا سے جوہری ہتھیار ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے مگر وہ امریکی دھمکیوں کے باعث جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط نہیں کر سکتا۔

کم اِن ینگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے دفاع کے لیے ایٹم بم اور ہائدروجن بم تیار کرلیا ہے اور بین البراعظمی میزائیل پھینکنے کی صلاحیتوں کا مالک ہے۔شمالی کوریا کے سفارت کار نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے شمالی کوریا پر حملہ کیا تو وہ شمالی کوریا کے غیض و غضب سے بچ نہیں پائے گا۔