پسند کی شادی پر بہن کو قتل کرنے والا خود بھی برے کردار کا مالک تھا : پولیس ذرائع

پسند کی شادی پر بہن کو قتل کرنے والا خود بھی برے کردار کا مالک تھا : پولیس ذرائع

ملتان : گزشتہ ماہ ملتان میں اپنی بہن کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے والے بھائی کے ایک وقت میں پانچ لڑکیوں سے عشقیہ تعلقات تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ملتان میں ذوالقرنین حیدر نے عدالت کے احاطے میں اپنی بہن کو پسند کی شادی کرنے پر اس کے خاوند رفاقت علی سمیت قتل کر دیا تھا اور اس کے بعد گرفتاری پیش کر دی ہے

پولیس کی تفتیش کے مطابق لڑکے کے موبائل سے ملنے والے ریکارڈ کے ریکارڈ ذوالقرنین کے ایک ہی وقت میں 5 لڑکیوں سے عشقیہ تعلقات اور اس کے موبائل میں موجود پیغامات اور کالز کے ریکارڈ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ وہ اچھے کردار کا حامل انسان نہیں تھا۔