سانحہ اے پی ایس کا ماسٹرمائنڈ عمر منصورڈرون حملے میں ہلاک

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مطابق آرمی پبلک سکول پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرمنصورڈرون حملے میں منصور ہلاک ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں میں سانحہ اے پی ایس کا ماسٹرمائنڈعمر منصور ہلاک ہو گیا ہے جس کی تصدیق کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے صحافیوں کو بھیجی گئی ای میل میں کی گئی ہے۔ ای میںیہ بھی بتایاگیا ہے کہ عمر منصور کی ہلاکت کے بعد خلیفہ عثمان منصور حافظ اللہ ڈیرہ آدم خیل اور پشاور میں جماعت کے سربراہ ہوں گے۔

عمر منصور جس نے 2016ءمیں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا دعویٰ کیا تھا، 2014ءمیں آرمی پبلک سکول پشاور میں ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔ اس حملے میں 144 افراد شہید ہوئے تھے جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی تھی۔
اس کے علاوہ کرم ایجنسی میں پاک، افغان بارڈر کے قریب ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کے 6 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔افغان صوبے پکتیا میں ہونے والے ڈرون حملے میں کالعدم جماعت الاحرار کے سرغنہ عمر خالد خراسانی بھی زخمی ہوئے تھے۔