بلیو وہیل کی آڑ میں جرم کرنیوالے 3 افراد گرفتار

بلیو وہیل کی آڑ میں جرم کرنیوالے 3 افراد گرفتار

لاہور: ایف آئی اے نے لاہور میں بلیو وہیل گیم کھیلنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے کارروائی کے لیے حکومت پاکستان کو خط لکھا اور معلومات کا تبادلہ کیا۔
ایف آئی اے کو دیے گئے اپنے بیان میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بلیو وہیل گیم کھیلتے تھے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک نوجوان کو اغوا بھی کیا۔ملزمان نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کے ہاتھ پاو¿ں باندھے اور منہ پر ٹیپ لگاکر ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی۔ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر یہ گرفتاریاں لاہور سے کیں۔
واضح رہے کہ بلیو وہیل کو دنیا کی خطرناک ترین سمارٹ فون گیم قرار دیا گیا ہے ، اس گیم میں ملنے والے مختلف ٹاسک کو پورا کرنے کی کوششوں میں دنیا بھر میں اب تک متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔