بگ باس 11 میں سگریٹ پیتی خواتین کی ویڈیو پر تنقید

بگ باس 11 میں سگریٹ پیتی خواتین کی ویڈیو پر تنقید

نئی دہلی :بگ باس بھارت کا سب سے مشہور اور سب سے متنازعہ شو ہے، شو کے گیارہویں سیزن کے پہلے ایپیسوڈ سے ہی مختلف تنازعات نے اس شو کے امیدواروں کو گھیرے میں لے لیا۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کے بگ باس ہاؤس کی کئی چیزیں تو عوام کے سامنے لائی ہی نہیں جاتیں تاہم کچھ نہ کچھ تو ایسا لیک ہو ہی جاتا ہے جو انتہائی متنازعہ ہوتا ہے۔آج ہم آپ کو گذشتہ دنوں لیک ہوئی بگ باس ہاؤس کے اندر کی ویڈیو دکھانے جارہے ہیں جس میں سگریٹ نوشی کرتی خواتین کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ بگ باس شو میں فی میل کنٹیسٹنٹ کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا ہو بلکہ شو کے ساتویں ایڈیشن میں کاجول کی بہن تنیشا مکھرجی کو بھی ہاؤس میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔