ایٹمی معاہدے سے دنیا اور ایران دونوں کو ہی فتح حاصل ہوئی ہے، مغرینی

ایٹمی معاہدے سے دنیا اور ایران دونوں کو ہی فتح حاصل ہوئی ہے، مغرینی

برلن: تہران اور عالمی طاقتوں مابین بین الاقوامی معاہدے سے دنیا  اور  ایران دونوں  کو  ہی فتح حاصل ہوئی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیا ہے۔ ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے جس میں ترمیم یا  رد وبدل کی جاسکے۔

غیر ملکی میڈیا   کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ کی پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جرمنی میں اپنے ایک بیان میں ایٹمی معاہدے کی اہمیت اور اس کی حفاظت پر ایک بار پھر  تاکید  کی اور کہا کہ اس بین الاقوامی معاہدے سے دنیا اور  ایران دونوں کو ہی فتح حاصل ہوئی ہے۔

فیڈریکاموگرینی نے ایران اور  پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ایٹمی معاہدے کو تمام فریقوں کی کامیابی قرار  دیا اور کہا   کہ آئی اے ای اے کی رپورٹوں کی بنیاد اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیا ہے۔انہوں نے اس بات کا  ذکر  کرتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے کہا کہ یہ کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے جس میں ترمیم یا  ردوبدل کی جاسکے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کی رات آئی اے ای اے کی ان رپورٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے، کہا  کہ وہ ایٹمی معاہدے پر  ایران کے عمل درآمد   کی تائید نہیں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں