جیکولن فرنینڈس نے ممبئی میں تھائی ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کر لیا

جیکولن فرنینڈس نے ممبئی میں تھائی ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس ممبئی میں تھائی ریسٹورنٹ کھولیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولن فرنینڈس نے کہا ہے کہ مجھے تھائی کھانے بہت پسند ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ممبئی میں تھائی ریسٹورنٹ کی ضرورت ہے۔تاہم اس کے لئے انہوں نے ممبئی میں ہوٹل کھولنے کے لئے مشالی سنگھانی کے ساتھ شراکت داری کی ہے جہاں تھائی کھانے دستیاب ہوں گے۔

جیکولن فرنینڈس  کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم اے جینٹلمین کو شائقین نے کافی پسند کیا ہے، اس کے علاوہ بھی جیکولن فرنینڈس کی کئی فلمیں جلد ہی ریلیز ہونے والی ہیں۔ یہ ریس تھری میں بھی مرکزی کردار ادا کر  رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں