سابق پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد فکسنگ کا اعتراف کرلیا

سابق پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد فکسنگ کا اعتراف کرلیا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:سابق پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد فکسنگ کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انگلش کاو¿نٹی کرکٹ میں فکسنگ کی تھی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ والد کی علالت کی وجہ سے مجھ میں غلطی کے اعتراف کا حوصلہ نہیں تھا، آج اعتراف کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ جھوٹ کے ساتھ زندگی نہیں گزاری جاسکتی، جو کچھ ہوا اس پر سخت ندامت ہے، ایک غلطی کی وجہ سے عزت، مقام اور دوست سب کچھ کھودیا۔

سابق سپنر نے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد دونوں چارجز میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ دانش کنیریا نے غلطی پر سبھی سے معذرت کی اور انہیں آئی سی سی یا انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام کو معاملے سے آگاہ نہ کرنے پر سخت پچھتاوا ہے۔

واضح رہے 2012 میں دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ نے ساتھی کھلاڑی کو فکسنگ پر اکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ لندن کی کاﺅنٹی ایسکیس کے لیے کھیلنے والے لیگ سپنر دانش کنیریا اور ان کی ٹیم کے کھلاڑی مارون ویسٹ فیلڈ پر میچ فکسنگ کا الزام لگا تھا۔