انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی بجلی کا 75 ہزار بل آنے پر سخت پریشان

انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی بجلی کا 75 ہزار بل آنے پر سخت پریشان
کیپشن: طاہرہ حبیب آن لائن ٹیکسی سروس \'کریم\' کے ساتھ بحیثیت ڈرائیور منسلک ہیں۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب 75 ہزار روپے کا بجلی کا بل آنے پر سرپکڑ کر بیٹھ گئیں۔حبیب جالب کی صاحبزادی لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر مصطفیٰ ٹاؤن میں ڈھائی مرلے کے سنگل سٹوری مکان میں اپنی دو بہنوں اور اُن کے بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔

حال ہی میں لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) نے انہیں 75 ہزار روپے بجلی کا بل بھجوا دیا جسے کم کرانے کے لیے وہ دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہیں۔

واضح رہے کہ طاہرہ حبیب آن لائن ٹیکسی سروس 'کریم' کے ساتھ بحیثیت ڈرائیور منسلک ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ خاندان کی واحد کفیل ہیں اور گھر چلانے کے لیے ٹیکسی چلاتی ہیں جو انہوں نے بینک سے قسطوں پر لے رکھی ہے۔

طاہرہ حبیب جالب کا کہنا ہے کہ حکمران اپنی تقریروں میں ان کے والد کے کلام کا حوالہ تو دیتے ہیں مگر ان کی آل اولاد کی پریشانیوں کا نوٹس نہیں لیتے۔