فواد خان اور عمران عباس 100 پرکشش مردوں کیلئے نامزد

فواد خان اور عمران عباس 100 پرکشش مردوں کیلئے نامزد
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پرکشش اداکار عمران عباس اورفواد خان کو 2018 کے لیے دنیا کے 100 پرکشش مردوں کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔

عمران عباس نے یہ اطلاع انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کے 100 پرکشش مردوں کی ایک اور فہرست میں شامل ہوکر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران عباس کو انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ کی جانب سے بھی 2018 کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا تھا.

اس فہرست میں فواد خان اورعمران عباس کے علاوہ ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ریڈکلف، بریڈ پٹ، ایان سمر ہالڈر، لیونارڈو ڈی کیپریو، بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور فٹبالر لیونل میسی شامل ہیں۔