سابق وزیربلدیات سندھ کی گرفتاری کے نیب نے وارنٹ جاری کردیئے

سابق وزیربلدیات سندھ کی گرفتاری کے نیب نے وارنٹ جاری کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:سندھ کے سا بق وزیر بلدیات جام خان شورو کی گرفتاری کے نیب سندھ نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان نیب کے مطابق جام خان شورو پر لوکل گورنمنٹ میں کرپشن اور غیرقانونی طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے الزام ہیں۔جام خان شورو کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


خیال رہے کہ نیب نے اکتوبر 2017 میں جان خان شورو کے خلاف سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔جام خان شورو حالیہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس 62 حیدرآباد ون سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔