وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ ماہ چین کے دورے سے پہلے ایک بار پھر سعودی عرب کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے 18 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران سعودی عرب سے معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد 3 نومبر سے چین کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

 جبکہ متحدہ عرب امارت کا ایک اعلی سطح کا وفد بھی جلد پاکستان کادورہ کرے گا، جس میں معاشی تعاون بڑھانے کے امور پر بات ہو گی۔