افغانستان میں قیمتی جانی نقصان ، گورنر اور پولیس چیف قندھار خودکش دھماکے میں ہلاک

افغانستان میں قیمتی جانی نقصان ، گورنر اور پولیس چیف قندھار خودکش دھماکے میں ہلاک
image by facebook

قندھار:افغانستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ، خودکش دھماکے میں گورنر زلمی اور جنرل ممون جاں بحق ہوگئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کو ہدف بنا لیا ہے ، افغان طالبان نے انتخابی عمل سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ انتخابات کو کسی صورت کامیاب نہیں ہوں دیں گے ۔

متعدد دہشتگردوں نے قندھار میں واقع گورنر ہائوس پر دھاوا بول دیا اور ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، دھماکے سے گورنر قندھار زلمی ویسا اور پولیس چیف جنرل عبدالرزاق موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے بعد طالبان نے افغان ریسولوٹ مشن کے سربراہ جنرل سکاٹ ملر کو نشانہ بنایا تھا لیکن وہ اس خودکش دھماکے میں بچ نکلنے میں کامیاب رہے ۔

سیکیورٹی فورسز نے جنرل ملر کو گورنر ہائوس سے بحفاظت باہر نکال لیا جبکہ حملے میں دو امریکی سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔