فوجی عدالتوں سے سزائے موت ، عمر قید پانیوالے چوہتر ملزمان رہا

فوجی عدالتوں سے سزائے موت ، عمر قید پانیوالے چوہتر ملزمان رہا
کیپشن: iamge by facebook

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتون سے سزائے موت اور عمر قید پانے والے چوہتر ملزمان کو عدم ثبوتوں کی بنا پر رہا کر دیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمر قید کی سزا پانے والے چوہتر ملزمان کی درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی ۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قلندر علی خان نے کی ، عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر

چوہتر ملزمان کی اپیلیں منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ فوجی عدالتوں نے ان ملزمان کو دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائی تھیں۔