خطے میں امن کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے، سربراہ پاک فوج

خطے میں امن کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے، سربراہ پاک فوج
کیپشن: image by facebook

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ خطے میں امن کے لئے افغانستان میں امن و استحکام ضروری ہے، ہماری خواہش اورا مید ہے کہ افغانستان میں موجود سیکیورٹی فورسز انتشار پر قابو پالیں گی۔


 

دوسری جانب دفترخارجہ نے بھی قندھار حملے کی مذمت کی ہے ۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے لیے جمہوریت ناگزیر ہے، امید ہے افغان پارلیمانی انتخابات پرامن ہوں گے، پاکستان افغان جمہوری عمل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔