متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد کا دورہ پاکستان ملتوی

متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد کا دورہ پاکستان ملتوی
کیپشن: image by facebook

 اسلام آباد:  متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔ 

متحدہ عرب امارات کے 22 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے، وزیرخزانہ اسد عمر سے شیڈول ملاقات میں عرب امارات کے وفد سے ادھار تیل لینے پر مذاکرات ہونے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جمعہ کے روز قطری وزیرخارجہ سے ملاقات طے ہے جس کے باعث عرب امارات کے وفد نے دورہ ملتوی کیا۔