سعودی عرب نے دوبارہ عمرے کی ادائیگی پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم

سعودی عرب نے دوبارہ عمرے کی ادائیگی پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: سعودی حکومت نے دو سال کے دوران دوبارہ عمرہ کرنے پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دو سال میں عمرہ کرنے والوں پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کر دی ہے۔سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے پاکستانی حکام اور عمرہ اور حج آپریٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے فیس کے خاتمے کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں عمرہ فیس کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کے لیے 2 ہزار عمرہ فیس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔