کپتانی کے بعد سرفراز کو بطور کھلاڑی بھی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ

  کپتانی کے بعد سرفراز کو بطور کھلاڑی بھی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ

لاہور: سرفراز احمد کی ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے کی کپتانی بھی خطرے میں پڑگئی، ممکنہ طور پر سرفراز کو بطور کھلاڑی بھی ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔

سرفراز احمد کے ستارے گردش میں، ٹیسٹ کیساتھ ساتھ ون ڈے کی کپتانی بھی خطرے میں۔ فیصل آباد میں ہونے والی سلیکشن کمیٹی میٹنگ میں سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر کرنے کا عندیہ دیدیا گیا۔

سرفراز احمد نے بطور ٹیسٹ کپتان 13 میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی جس میں 8 میچز کا شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 4 میچز میں ٹیم کو کامیابی ملی۔ ون ڈے میں سرفراز احمد نے 50 میچز میں پاکستان کی کپتانی کی 20 میں پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی 28 میں کامیابی ملی۔

ٹی 20 میں سرفراز احمد کی قیادت اچھی رہی 37 میچز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی جس میں ٹیم کو 8 میچز میں شکست جبکہ 29 میچز میں فتح ملی۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں جاری ٹی 20 کپ میں بھی سرفراز احمد کپتانی کے فرائض سر انجام نہیں دے رہے۔