وزیراعظم کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے جن کو قابو پانے کا موثر پلان مانگ لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج اعلی سطح کا بین الاصوبائی اجلاس ہو گا۔


وزیراعظم عمران خان مہنگائی روکنے کے صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے غیر مطمئن نظر آ رہے ہیں جس کے باعث آج اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مہنگائی سے متعلق فیصلے صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کریں گے۔

اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی حکام بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے امور سے متعلق بھی کئی فیصلے کئے جائیں گے۔ مہنگائی سے متعلق وزرائے اعلیٰ کی مشاورت کرنے کا وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا۔