سعودی عرب میں جانوروں میں وبائی امراض کی رپورٹ نہ کرنے پر 10لاکھ ریال جرمانہ

سعودی عرب میں جانوروں میں وبائی امراض کی رپورٹ نہ کرنے پر 10لاکھ ریال جرمانہ

ریاض:سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ جانوروں میں وبائی امراض کی فوری رپورٹ قانونا لازمی ہے، اگر کسی نے رپورٹ نہ کی تو اس پر 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جائیگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت ملک بھر میں جانوروں کی سلامتی کا شعور بیدار کرنے کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جانوروں کے ساتھ لاپروائی برتنے کا سلسلہ ختم کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

جانوروں میں وبائی یا متعدی امراض کا شبہ ہونے پر 24گھنٹے کے اندر اندر وزارت کو مطلع لازمی ہے بصورت دیگر 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

بیمار جانور کو صحت مند جانوروں سے الگ رکھنا لازم ہوگا، ایسے جانور فروخت یا ذبح کرنا یا ان کا دودھ یا گوشت فروخت کرنا ممنوع ہے۔ یہ پابندی متعدی امراض میں مبتلا زندہ ، مردہ یا ذبح شدہ ہر طرح کے جانوروں پر لاگو ہوگی۔