سرفراز کے ستارے گردش میں،اظہر علی ٹیسٹ،بابر اعظم ٹی 20کپتان مقرر

سرفراز کے ستارے گردش میں،اظہر علی ٹیسٹ،بابر اعظم ٹی 20کپتان مقرر


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیاہے اور دورہ آسٹریلیا کیلئے اظہر علی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا جبکہ بابر اعظم کو ٹی 20کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اب دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ۔اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔