وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دیدیا

وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: پاکستان پولیو پروگرام کو قلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا، بابر بن عطا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بابر بن عطا نے بتایا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے دوران مجھے دنیا کے بہترین دماغوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور پاکستان پولیو پروگرام کو قلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میں نے ملک میں ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی تمام ممکن کوششیں کیں جہاں پولیو کی بیخ کنی اولین ترجیح ہو۔

بابر بن عطا نے بتایا کہ بہت جلد 24 گھنٹے کام کرنے والے کال سینٹر کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا جہاں لوگوں کے پولیو ویکسین سے متعلق تمام تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔