مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں، شیخ رشید
کیپشن: مولانا بتائیں کہ حکومت نے کہاں غلطی کی ہے، شیخ رشید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: شیخ رشید احمد نے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند ہوتے ہیں تو حادثات ہوتے ہیں اور ہماری طرف سے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں وہ پہلے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں اور مولانا بتائیں کہ حکومت نے کہاں غلطی کی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے 24 گھنٹے جہاں کشمیر کی بات ہو رہی تھی اب مولانا کی بات ہو رہی ہے اور ان سے کہوں گا یہ وقت احتجاج کا نہیں ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔ رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا فوری افتتاح کیا ہے اور اجتماع میں خود بھی تشریف لاؤں گا۔