سندھ کے لوگ سندھ سرکار  میں اصلاح چاہتے ہیں، فواد چوہدری

سندھ کے لوگ سندھ سرکار  میں اصلاح چاہتے ہیں، فواد چوہدری
Image Source: File Photo

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کوآبائی حلقے میں شکست پر  اپنی قیادت کی غلطیوں کا ادراک کرنا چاہیے، سندھ کے لوگ سندھ گورنمنٹ  میں اصلاح چاہتے ہیں۔


 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  جاری بیان میں کہا کہ اصلاحات نہ کیں تو  سندھ میں پیپلز پارٹی  کا  وہی حشر ہوگا جو باقی پاکستان میں ہوا، یہ احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے۔

 

دوسری جانب بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر فردوس عاشق اعوان نے بھی جوابی ٹویٹ کیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے، بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا۔