اسلام آباد میں مل کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے :شہبا زشریف

اسلام آباد میں مل کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے :شہبا زشریف

لاہور :مولانا فضل الرحمن ،شہباز شریف ملاقات میں مل کر اسلا م آباد میں پاکستان زندہ با د کا نعرہ لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔


تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا 31اکتوبر کو جلسہ کرینگے اور اپنے مطالبات پیش کرینگے ،آزادی مار چ سے متعلق نواز شریف کی ہدایات ہمیں مل چکی ہیں ،حکومت کو اب گھر جا نا چاہیے اور نئے انتخابات ہونے چاہیں ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ،عوام مہنگی ادویات سے پریشان ہیں ،پورے ملک میں کاروبار بند ہے ،آج جو کچھ ہو رہا ہے حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ملک کی تباہ کن صورتحال پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ،31اکتوبر کو جلسہ کرینگے اور اگلا لائحہ عمل بھی دینگے ،کراچی سے پشاور تک پوری قوم یکسو ہے کہ حکومت کو گھر جانا چاہیے ۔