ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی سازش ناکام

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی سازش ناکام

پیرس : بہتر ین کار کردگی کے بعد ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کو بلیک لسٹ نہ کرتے ہوئے آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ،اس طرح پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی سازش ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر ایف اے ٹی ایف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت نے بہتر اقدامات کئے ہیں ، فروری 2020تک وقت دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان آئندہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور ٹیر رفنانسنگ کیخلاف اقدامات کو عملی جامہ پہنائے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق مزید فیصلے آئندہ پلانری اجلاس میں ہونگے ،صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ حکومت پاکستان کے بہتر اقدامات کے باعث مزید وقت دیا گیا ہے ،پاکستان کا نام فی الحال گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ ایران نے ایکشن پلان پر بہت زیادہ عملدرآمدنہیں کیا،ایران تاحال ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔