یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں، اتفاق اور اتحاد کا ہے :وزیر اعلیٰ پنجاب

یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں، اتفاق اور اتحاد کا ہے :وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور :مسلم لیگ ن کا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اور اتحاد کا ہے کیونکہ ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا حکومت نے ایک برس کے دوران بے پناہ محنت کیساتھ ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کیا ہے ،موجود ہ حالات میں انتشار کی کوئی گنجائش نہیں ،پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں تاہم کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو ،انہوں نے کہا ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثبت سوچ اور قومی مفادات کو مقدم رکھنے کی ذمہ دار ہم سب کی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو ترجیح دی ہے ۔