حکومت نے  جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی

 حکومت نے  جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ممکنہ آزادی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے  مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔

 

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ممکنہ آزادی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے سربراہ جے یو آئی (ف ) مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات  کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ایک  7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی  گئی ہے ،  پرویز خٹک، اسد قیصر، صادق سنجرانی، پرویز الہٰی اسد عمر، شفقت محمود اور نور الحق قادری  کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔

 

حکومت کی جانب سے بنائی گئی یہ سات رکنی ٹیم آزادی مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے بات کرے گی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہونگے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اپنا ایجنڈا بتائیں، اس کے بعد بیٹھ کر بات ہوگی، ہم نے انھیں کچھ مشترکہ دوستوں کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے۔