آزاد ی مارچ والے ہوجائیں خبردار ، عمران خان نے حتمی فیصلہ سنا دیا

 آزاد ی مارچ والے ہوجائیں خبردار ، عمران خان نے حتمی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد :وزیرا عظم عمران خا ن نے آزادی مارچ سے متعلق اہم گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک سیاسی مارچ ہے اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،انہوں نے کہا اگر مذاکراتی کمیٹی کچھ نہ کر سکی تو پھر قانون اپنا راستہ اختیار کریگا ۔

مولانا فض الرحمن کے آزادی مار چ سے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کو کوئی ٹینشن نہیں ،وزیر اعظم نے کہا ہم نے 126دن دھرنا دیا تھا ،مولانا 7دن بھی برداشت کر لیں تو بڑی بات ہو گی ،بہت دھرنے دیکھے ،خود دھرنوں کے حوالے سے تجربہ کار ہوں ،علماءکرام کیساتھ ایک اجلاس میں وزیر اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ آزادی مارچ کی نہ فکر ہے اور نہ ہی حکومت کو کوئی خطرہ ،دوسری علماءکرام نے وزیر اعظم کو مولانا سے بات چیت کا مشورہ دیا ،ان کا کہنا تھا طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے ۔

دوسری طرف ایک خبر کے مطابق اسلام آباد میں نہ ساﺅنڈ سسٹم ،نہ ٹینٹ اور نہ ہی جنریٹر لیجانے کی اجازت ہوگی ،جس سے واضح لگتا ہے کہ پہلے دن ہی اسلام آباد میں افرا تفری پھیل سکتی ہے ۔