صبور علی نے اپنی بہن اداکارہ سجل علی پر چوری کا ’ الزام‘ عائد کردیا

صبور علی نے اپنی بہن اداکارہ سجل علی پر چوری کا ’ الزام‘ عائد کردیا

لاہور:اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ سجل علی نے کئی دفعہ میرے کپڑے بھی چرائے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ سجل علی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔


آئینے کے سامنے بیٹھے ہوئے سجل علی نے ہُڈ پہن کر سیلفی لیتے ہوئے اپنے شوہر احد رضا میر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں نے آپ کی تمام  ہُڈ ز چرالی ہیں‘‘


سجل علی کی تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  اور اڑھائی لاکھ سے زائد لوگوں نے اس تصویر کو لائیک کیا جبکہ چار ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹ کرکے سجل علی کی اس معصومیت پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔


کمنٹ کرنے والوں میں جہاں عام سوشل میڈیا صارفین تھے وہیں سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نے بھی اہم انکشاف کرتے ہوئے سجل علی پر چوری کا  ’ الزام‘ عائد کردیا۔

ee4c7981ce7d1d6925120643721ac830


اداکارہ صبور علی نے سجل کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’تم نے میرے بھی کافی کپڑے چرائے ہیں‘۔


اداکارہ سجل علی ، جنہوں نے بالی ووڈ میں سنسنی خیز فلم میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا نے حال ہی میں اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی۔

abfdf852b16a4078cad87b61c42ec5cd


اس جوڑے نے 14 مارچ 2020 کو ابوظہبی میں شادی  کی تھی  اور شادی کی تقریبات 3روز تک جاری رہی تھیں جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔