نازیبا لباس میں فوٹو شوٹ،فن لینڈ کی وزیراعظم کو تنقید کا سامنا

نازیبا لباس میں فوٹو شوٹ،فن لینڈ کی وزیراعظم کو تنقید کا سامنا

ہیلسنکی: یورپی ملک فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین کو نازیبا اور غیر مناسب لباس میں فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔


انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی 34 سالہ خوبرووزیر اعظم سنا مرین نے کسی میگزین کے کور فوٹو کے لیے کھلے گریبان والے سیاہ لباس میں فوٹو شوٹ کرایا جس میں وہ خوبصورت جیولری بھی پہنی ہوئی ہیں تاہم اس تصویر کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

21da0c9f3b767da55a9e18f03ed470d8


وزیراعظم کے سیاسی مخالفین نے بھی اس فوٹو شوٹ پر اعتراض کیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر مجموعی طور پر صارفین کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم اور ماڈل میں فرق ہونا چاہیئے اور وزیراعظم کو اپنے لباس کے انتخاب میں عہدے کے وقار کا خیال رکھنا چاہیئے۔ جس کے جواب میں وزیراعظم کے حامی بھی میدان میں آگئے اور دونوں جانب سے ٹویٹس کی بھرمار ہوگئی۔

287387e469acd99b1797edac19c457d5


دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم سنا مرین کے حامیوں نے لکھا کہ ایسا لباس پہلے بھی کئی عالمی رہنمائوںنے زیب تن کیا ہے، اس میں کوئی غیر مناسب بات نہیں،یہ فحاشی نہیں۔ صارفین  نے ایسی سیکڑوں تصویریں شیئر کیں جن میں مختلف خواتین سنا مرین جیسا لباس پہنے ہوئے دکھائی دیں۔

8c7d68d88480685e35543245ab193328


یاد رہےکہ گزشتہ برس دسمبر میں فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 34 سالہ سنا مرین کو وزیرِ اعظم منتخب کیا تھا جس کے بعد وہ دنیا کی کم عمر ترین وزیرِ اعظم بن گئیں۔


ان کی جماعت فن لینڈ کے پانچ جماعتی اتحاد کا حصہ ہے اور ان پانچوں جماعتوں کی سربراہی خواتین کے ہاتھ میں ہے۔وزیرِ ٹرانسپورٹ مرین کا بطور وزیرِ اعظم اس وقت انتخاب کیا گیا جب ان کی ہی جماعت کے وزیرِ اعظم آنتی رائنے نے عہدہ چھوڑا۔