پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے محنت کررہے ہیں، ٹک ٹاک انتظامیہ

پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے محنت کررہے ہیں، ٹک ٹاک انتظامیہ

بیجنگ: ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہاہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد بھی ہم پی ٹی اے سے رابطے میں رہے جس کا مقصد مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹنٹ ثابت کرنا ہے۔


غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ہمارے صارفین ایک ہفتے سے زائد عرصہ سے ٹک ٹاک تک رسائی سے محروم ہیں، پی ٹی اے نے ہماری کاوشوں کوسراہا لیکن اس کے باوجود ہماری سروسز بلاک ہیں۔


 بدقسمتی ہے پاکستان کی متحرک آن لائن کمیونٹی دنیا بھرمیں ہمارے کروڑوں صارفین کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے سے محروم ہے۔


ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ ایک سال حکومت پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے، پابندی لگنے کے بعد بھی پی ٹی اے سے رابطے میں ہیں، مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹمنٹ ثابت کریں گے۔


 پاکستان نے پابندی ہٹائی تواپنے وسائل اس مارکیٹ میں مختص کریں گے، ہم پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں سے دوبارہ رابطے کی بحالی کیلئے پرامید ہیں۔
یاد رہے کہ غیر اخلاقی مواد  نہ ہٹانے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چینی کمپنی کی معروف ایپ ٹک ٹاک کو بند کرنیکا فیصلہ کیا تھا ۔


 ویڈیو شیئرنگ ایپ چین کمپنی کی ہے جو دنیا بھر میں 40 زبانوں میں دستیاب ہے اور جو دنیا بھر کے نوجوانوں میں مقبول ہے۔اس سے قبل امریکہ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے عدالت نے آئندہ ماہ بڑا فیصلہ سنانے کا اعلان  کر دیا  ہے اور یہ فیصلہ امریکی صدارتی الیکشن کے دن سنایا جائے گا۔


امریکی حکومت نے 20 ستمبر سے چینی ایپلی کیشن وی چیٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی ڈائون لوڈنگ پر 27 ستمبر سے پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے جب کہ حکومت نے 12 نومبر سے ٹک ٹاک کے استعمال پر بھی پابندی کا اعلان کر رکھا تھا۔