قندوز میں طالبان کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، آٹھ اہلکار ہلاک

قندوز میں طالبان کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، آٹھ اہلکار ہلاک

قندوز: افغان صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جب کہ حملے کے بعد طالبان فورسز کا سامان اور ہتھیار بھی لیکر فرار ہوگئے۔

طالبان کے حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا اور آس پاس کے علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں جب کہ حملے کہ ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔

افغان خبررساں ادارے کے مطابق صوبے قندوز میں ضلع امام صاحب  میں گزشتہ رات طالبان کے ایک گروپ نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان ملیشیا سمیت پولیس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ حملے کے بعد طالبان فورسز کا سامان اور ہتھیار بھی لیکر فرار ہوگئے۔