کراچی جلسہ :مریم نواز کے قافلے کو روک دیا گیا 

کراچی جلسہ :مریم نواز کے قافلے کو روک دیا گیا 

کراچی :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کراچی آمد مزار قائد پر حاضری کیلئے ایک قافلے کی صورت میں پہنچی جہاں سکیورٹی گارڈز نے مریم نواز کے قافلے کو مزا ر قائد کے اندر جانے سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے قافلے کی مزار قائد پر آمد کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش پر متعدد گاڑیوں کو مزار قائد میں داخل ہونے سے روک دیا ،صرف مریم نواز کے قافلے کی چھ گاڑیوں کو ہی اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔

مزار قائد کے مرکزی دروازے پر موجود گارڈ ز نے ن لیگ کے قافلے کو بڑی مشکل سے اندر جانے سے روکا اور دروازوں کو بند کردیا ،اس موقع پر گارڈز اور ن لیگی رہنمائوں کے درمیان بحث و تکرا ر بھی ہو ئی ۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے لاہور سے کراچی پہنچ گئیں،مریم نواز کا کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا،کراچی ایئرپورٹ سے مریم نواز پیپلز پارٹی کی جانب سے بھیجی گئی پی پی رہنما شرجیل میمن کی خصوصی بم پروف گاڑی میں سوار ہو کر مزارِ قائد کی جانب ریلی کی شکل میں روانہ ہوئیں۔