ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کیلئے ہے:مریم نواز 

 ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کیلئے ہے:مریم نواز 

کراچی :مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں ،مریم نواز کے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا قائد کے شہر میں عوام نے امیدوں سے بڑھ کا استقبال کیا ،کراچی کےعوام نےعزت،محبت اورشفقت دی ساری زندگی کراچی کےعوام سےجڑگئی ہوں۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کیلئے ہے ،اس موقع پر مریم نے کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے یہ معلوم نہیں ہو رہا کہ وہ لاہور میں ہیں یا کراچی میں جلسہ کر رہی ہیں ،کراچی کے کے عوام نے ان کی امیدوں سے بڑھ کا استقبال کیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مزار قائد سے مقامی ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ مزارقائد پرحاضری کے وقت جذباتی ہوگئیں تھیں ،مریم نواز ہوٹل میں کچھ دیر قیام کے بعدبلاول ہاؤس جائیں گی، مریم نواز بلاول بھٹو کے ہمراہ بلاول ہاؤس سے روانہ ہوں گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما بلاول ہاؤس سے کارساز جائیں گے، کارساز کے مقام پر سانحہ کارساز کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جائیگی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کراچی آمد مزار قائد پر حاضری کیلئے ایک قافلے کی صورت میں پہنچی جہاں سکیورٹی گارڈز نے مریم نواز کے قافلے کو مزا ر قائد کے اندر جانے سے روک دیا ۔

مریم نواز کے قافلے کی مزار قائد پر آمد کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش پر متعدد گاڑیوں کو مزار قائد میں داخل ہونے سے روک دیا ،صرف مریم نواز کے قافلے کی چھ گاڑیوں کو ہی اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ،مزار قائد کے مرکزی دروازے پر موجود گارڈ ز نے ن لیگ کے قافلے کو بڑی مشکل سے اندر جانے سے روکا اور دروازوں کو بند کردیا ،اس موقع پر گارڈز اور ن لیگی رہنمائوں کے درمیان بحث و تکرا ر بھی ہو ئی ۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے لاہور سے کراچی پہنچ گئیں،مریم نواز کا کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا،کراچی ایئرپورٹ سے مریم نواز پیپلز پارٹی کی جانب سے بھیجی گئی پی پی رہنما شرجیل میمن کی خصوصی بم پروف گاڑی میں سوار ہو کر مزارِ قائد کی جانب ریلی کی شکل میں روانہ ہوئیں۔