کراچی کا سیاسی پارہ ہائی لیکن محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی 

کراچی کا سیاسی پارہ ہائی لیکن محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی 

کراچی:کراچی میں اس وقت سیاسی پارہ انتہائی عروج پر ہے لیکن دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کوخوشخبری سناتے ہوئے بارش کی خبر دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے بھر کی گرمی اور لو کی لپیٹ میں رہنے کے بعد شہرِ کراچی کو بادلوں نے گھیرے میں لے لیا ،جس سے موسم خوش گوار ہو گیا جبکہ کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے، یہ ڈپریشن کراچی کے جنوب مغرب میں 730 کلو میٹر دور بحیرہ عرب میں موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دبائو مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، ہوا کا کم دبائو شدت اختیار نہیں کر رہا جس کی وجہ سے کراچی میں بارش کا امکان کم ہے تاہم کہیں کہیں مزید بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

سسٹم مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر اور عمر کوٹ میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاسسٹم کے مرکز کے قریب سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی، اس لیے ماہی گیر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔