ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، عید میلاد النبیﷺ 30 اکتوبر کو منائی جائیگی

ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، عید میلاد النبیﷺ 30 اکتوبر کو منائی جائیگی

کراچی: ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا۔عید میلاد النبی ﷺ30 اکتوبر کو بروز جمعہ کو منائی جائیگی۔ماہ ربیع الاول کی مبارک ساعتیں کا آغاز ہوگیا ہے، اور 12 ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عالم اسلام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق کل یکم ربیع الاول ہے اور 12 ربیع الاؤل 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہو گی، مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبیین محمد مصطفیٰﷺمبارک ہو۔

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="ur" dir="rtl">وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق کل یکم ربیع الاول ہے ، 12 ربیع الاؤل 30 اکتوبر بروز جمعرات ہو گی، مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبئین محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وسلم مبارک</p>&mdash; Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) <a href="https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1317793585014648832?ref_src=twsrc%5Etfw">October 18, 2020</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

واضح رہے کہ گزشتہ رات رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، لہذاٰ یکم ربیع الاول 19 اکتوبر جب کہ 12 ربیع الاول 30 اکتوبر کو ہوگی۔