بُلٹ کو بیلٹ سے شکست دینگے :شاہ اویس نورانی

بُلٹ کو بیلٹ سے شکست دینگے :شاہ اویس نورانی

کراچی :پاکستان ڈیمو کریٹک کے دوسرے جلسے میں رہنمائوں کا خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ بلٹ کو بیلٹ سے شکست دینگے ،عمران خان چند دن کے مہمان ہیں بہت جلد ان کو واپس بھیج دینگے ۔


تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جھنڈے تلے موجود 11 سیاسی جماعتوں کے پاور شو میں شاہ اویس نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال الیکشن کی تیاری کر لیں ،ہمارا اتحاد ووٹ کو عزت دینے کیلئے ہے ،اب جان لیں بلٹ کو بیلٹ سے شکست دینگے ،عمران خان اب چند دن کے مہمان ہیں انہیں بہت جلد واپس بھیج دینگے ۔

شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام بہت جلدوفاق سے اپنا حساب لینگے ،وفاق نے کراچی کے 13 ارب روپے ہڑپ کر لیے ہیں ،عمران خان اپنے ارد گرد دیکھیں سب کے سب چور ہیں ،عوام اب آنے والے سال میں الیکشن کی تیاری کریں ،یہ دسمبر حکومت کیلئے ستم گر ہو گا ۔