مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ہو گیا

مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ہو گیا

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور انکے  شوہر پر کراچی میں مقدمہ درج ہو گیا۔ مقدمہ مزارِ قائد کے تقدس کی  پامالی پر درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف تھانہ برگیڈ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ مزارِ قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن(ر) صفدر نے "ووٹ کو عزت دو" کے سیاسی نعرے لگوا دیے تھے جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایکشن میں آئے اور انہوں نے ان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مزار قائد کے تقدس سے متعلق قانون کی شق 6 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملزم باغ جناح میں اسٹیج پر موجود ہے پولیس جائے اور اسے گرفتار کرے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کراچی میں‌ حکومت مخالف جلسہ کررہی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین مریم نواز، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما جلسہ گاہ میں‌ موجود ہیں۔