ٹی 20 ورلڈکپ، نیدرلینڈز کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ، نیدرلینڈز کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
نیدرلینڈز کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ہم اچھی بیٹنگ کے ذریعے بڑا سکور بنا کر حریف ٹیم کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔ دبئی میں کافی وقت گزارا ہے اور کافی دنوں سے ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں شامل زیادہ تر لڑکے یہاں کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلتے رہے ہیں۔ 
آئرلینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ واقعی بہت چھی ہے اور امید ہے کہ یہ 40 اوورز تک ایسی ہی رہے گی۔ ہماری ٹیم کا مڈل آرڈر ناتجربہ کار نوجوانوں پر مشتمل ہے لیکن اس کیساتھ ہی وہ نڈر اور مشکلات کا سامنا کرنا پسند کرتے ہیں۔ 
میچ کیلئے آئرلینڈ کی قیادت اینڈریو بالبرنی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، کیوین او برائن، گیرتھ ڈیلانی، ہیری ٹیکٹر، کرٹیس کیمفر، نیل روک، سیمی سنگھ، مارک اڈائر، بنجامن وائٹ اور جوشوا لٹل شامل ہیں۔ 
نیدرلینڈز کی قیادت پیٹر سیلار کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میکس اوڈاؤڈ، بین کوپر، بیس دی لیڈ، کولن ایکرمین، ریان ٹین ڈوشاٹے، سکاٹ ایڈورڈز، وینڈرمروی، لوگان وین بیک، فریڈ کلاسن اور برینڈن گلوور شامل ہیں۔