گوجرانوالہ کے کور کمانڈر تبدیل ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے کمانڈ سنبھال لی 

گوجرانوالہ کے کور کمانڈر تبدیل ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے کمانڈ سنبھال لی 
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی : گوجرانوالہ کور میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں نئے کورکمانڈر کو کمانڈ دی گئی۔ 

                                                                       

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو دی ۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے 6 اکتوبر کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا جبکہ کور کمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی لگایا گیا تھا۔