شمالی وزیرستان کےعلاقے اسپن وام میں فورسزکی پوسٹ پر فائرنگ

South Waziristan,ISPR

شمالی وزیرستان کےعلاقے اسپن وام میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس سے 25 سالہ سپاہی سیف اللہ شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسپین وام میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردوں نے بزدلانہ وار کرتے ہوئے ایک سپاہی کو شہید کر دیا ،سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں پر جوابی فائرنگ کی ۔

واضح رہے شمالی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں ممکنہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کیلئے اس وقت کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔